20 فروری، 2017، 1:26 AM

اسرائيل کے سنگین جرائم پر سکوت اورخاموشی بہت بڑی خیانت ہے

اسرائيل کے سنگین جرائم پر سکوت اورخاموشی بہت بڑی خیانت ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے فلسطینی عوام پر اسرائیل کے بھیانک ، سنگين اور ہولناک جرائم پر عربوں بالخصوص سعودی عرب کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم اورجرائم میں برابر کا شریک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے فلسطینی عوام پر اسرائیل کے بھیانک ، سنگين اور ہولناک جرائم پر عربوں بالخصوص سعودی عرب کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب فلسطینیون پر ہونے والے اسرائیلی مظالم اورجرائم میں برابر کا شریک ہے۔

علاء الدین بروجردی نے کہا کہ خطے میں امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ سازش جاری ہے اور امریکہ عرب حکمرانوں کو اسرائیل کے قریب کرکے اسرائيل کے خلاف فلسطینی اور اسلامی انتفاضہ کو ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

علاء الدین بروجردی نے تمام فلسطینی گروہوں پر زوردیا کہ وہ امریکی اور اسرائيلی سازش کو ناکام بنانے کے لئے متحد ہوجائیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل عالم اسلام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے سعودی عرب سے بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ بروجردی نے کہا کہ اسرائيل پر فلسطینی عوام کی فتح یقینی ہے اور اسرائيل کا مقابلہ کرنے والے ہر انسان کی ایران  مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔

News ID 1870570

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha